ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں ایک نوجوان پر سوڈا بوتل سے حملہ

منگلورو میں ایک نوجوان پر سوڈا بوتل سے حملہ

Thu, 15 Jun 2017 13:44:28    S.O. News Service

منگلورو،15؍جون (ایس او نیوز)بجپے پولیس اسٹیشن کے حدود میں موچوری نامی مقام پر ایک گروہ کی طرف سے نوجوان پر سوڈا بوتل سے حملہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق کنداور کے رہنے والے محمد آصف پر کچھ لوگوں نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنی گاڑی میں ہوا بھرنے کے لئے گیا ہواتھا۔ کہتے ہیں کہ آصف پر حملہ کرنے والا گروہ دس تا پندرہ لوگوں پر مشتمل تھا۔ انہوں نے آصف سے 25ہزار روپے طلب کیے ۔ اس پر آصف او ر اس گروہ کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوئی اور پھر ان لوگوں نے اس پر سوڈا بوتل سے حملہ کردیا۔

اس تعلق سے بجپے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرلی گئی ہے۔


Share: